2024 March 28
نوجوان نسل کو داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے نظریات سے بچانے کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا، زاہد قاسمی
مندرجات: ٩٤٨ تاریخ اشاعت: ٢٠ August ٢٠١٧ - ١٠:٠٣ مشاہدات: 964
خبریں » پبلک
نوجوان نسل کو داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے نظریات سے بچانے کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا، زاہد قاسمی

شیعیت نیوز: پاکستان علماء کونسل (قاسمی گروپ) کے چیئرمین زاہد محمود قاسمی نے لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے نظریات سے بچانے کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا، ملک میں پائیدار قیام امن کیلئے منبر و محراب کا کلیدی کردار ہے، ملک کو دہشتگردی، بدامنی سے نجات دلانے کیلئے آپریشن ردالفساد کو کامیاب بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان دہشتگرد تنظیموں کا ہدف ہیں، نوجوان نسل کو دہشتگرد تنظیموں کے باطل نظریات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، داعش جیسی تنظیمیں اسلامی ممالک میں دہشتگردی اور بدامنی پیدا کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں، اسلام بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کے نام پر انسانیت کا ناحق خون بہانے والوں اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں، دینی جماعتوں کے قائدین اور علماء کو مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھ کر باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنا ہوگی، وطن عزیز میں محب وطن علماء نے ہمیشہ تشدد کی حوصلہ شکنی کی ہے اور مثبت سوچ کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک میں اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کے طریقے پر لانے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، جب تک علماء ربانی اس ملک میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، دشمن کی مذموم مقاصد اور سازشیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، داعش اور اس جیسی دہشتگرد تنظیموں کیخلاف آرمی چیف کے جرأت مندانہ مؤقف کی تائید کرتے ہیں، علماء کونسل دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور اس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے منسلک افراد اور ان کے باطل نظریات سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اگست کے بعد ملک بھر میں نوجوان نسل کو داعش کے نظریات سے دور رہنے کیلئے مساجد، مدارس میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات