2024 March 29
ہمارے بارے میں
علم حدیث

اس حصے میں احادیث آئمہ اور شیعہ روایات کی کتب کی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے:

1- اس معصوم کے نام کو معیّن کرنا کہ جس سے روایت صادر و نقل ہوئی ہے، چاہے اس معصوم کا نام واضح طور ذکر ہوا ہو، یا انکی فقط کنیت ذکر ہوئی ہو، جیسے: ابو الحسن، ابو جعفر،

یا کنایہ کے طور پر ذکر ہوا ہو، جیسے: الماضى، العالم، الرجل،

اور یا نام کی جگہ پر ضمیر ذکر ہوئی ہو، جیسے: عنہ، سالتہ و كتبت اليہ۔

2- ان روایات کی گروہ بندی کرنا کہ جو آئمہ، انبیاء اور ملائکہ سے نقل ہوئی ہیں۔

3- روایات کی قدسی اور غیر قدسی گروہ بندی کرنا۔

4- سیرت اور احادیث کو آپس میں الگ الگ کرنا۔

5- احادیث مضمر، مرسل، مقطوع، مرفوع اور مجہول کی گروہ بندی کرنا۔

6- اول اور آخر حدیث کو معیّن کرنا۔

7- ان احادیث کو معیّن کرنا کہ جو سوال کے جواب میں ذکر ہوئی ہیں اور سوال کے علاوہ انکا کوئی واضح معنی و مفہوم سمجھ میں نہیں آتا، جیسے: لابأس، نعم، لا و ... ان الفاظ کا تعلق سوال سے ہے۔

اصلی ہدف و مقصد:

1- ایک کتاب بنام "موسوعة اطراف الحديث" کو تالیف کرنا ہے کہ جس میں احادیث الف با ءکی ترتیب سے ذکر ہوتی ہیں۔

2- ہر ایک معصوم کا موسوعہ ( مجموعہ احادیث ) تالیف کرنا کہ جن احادیث کو خود اس معصوم نے روایت کیا ہو، یا اپنے سے پہلے والے یا اپنے سے بعد والے معصوم  سے نقل کیا ہو، البتہ اس حصے میں اس معصوم کی تمام احادیث کی موضوع بندی کی گئی ہے اور احادیث احکام، تفسیر، اخلاق، عقائد، تاریخ اور ..... کو آپس میں الگ الگ کیا گیا ہے۔

3- انبیاء کرام اور ملائکہ کی احادیث کو موسوعے ( مجموعہ احادیث ) کو تالیف کرنا۔

4- احادیث مقطوعہ اور مرفوعہ کو تالیف کرنا کہ جس معصوم نے انکو نقل کیا ہے، اسکا نام واضح نہ ہو۔

5- ایک سافٹ وئیر بنام "موسوعة المعصومين" تیار کیا گیا ہے کہ جسمیں تمام آئمہ معصومین کی تمام احادیث موجود ہیں۔ اس سی ڈی میں ایک لفظ اور ایک موضوع کے ساتھ سرچ کرنے کی بھی سہولت موجود ہے۔