موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
جشن اعیاد شعبانیہ، کربلائے معلی سراپا جشن و سرور
مندرجات: 1903 تاریخ اشاعت: 18 خرداد 2021 - 16:48 مشاہدات: 1548
خبریں » پبلک
جشن اعیاد شعبانیہ، کربلائے معلی سراپا جشن و سرور

ایران اور عراق سمیت دنیا بھر میں خاندان عصمت و طہارت کی تین برگزیدہ ہستیوں، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام، علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس اور حضرت امام زین العابدین علیھما السلام کے ایام ولادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور کربلائے معلی میں بین الحرمین میں پھول برسائے گئے -

 کورونا کے پھیلاؤ اور اس کی وجہ سے عائد کی جانے والی بندشوں کے باجود زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلائے معلی پہنچی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے   سید الشہدا حضرت امام حسین اور عملدار کربلا ابوالفضل العباس کے روضوں اور بین الحرمین میں اعیاد شعبانیہ کا جشن منایا۔

عراقی زائرین کی ایک بڑی تعداد ہر سال کی روایات کے مطابق، قرب و جوار کے شہروں سے پیدل چل کر کربلائے معلی پہنچی ہے اور اس سفر کے عاشقانہ مناظر کا  سوشل میڈیا کے مختلف چینلوں پر صارفین کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر بارگاہ حسینی کی انتظامیہ نے اہلبیت  عصمت و طہارت کے کروڑوں چاہنے والوں کےلئے آن لائن زیارت کا اہتمام کیا ہے تا کہ کورونا پروٹوکول کی بندشوں کی وجہ سے گھر بیٹے ان ایام کی مخصوص عبادت اور زیارات بجا لاسکیں۔

اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں جو پندرہ شعبان حضرت امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے جشن  اور اس کے بعد تک جاری رہیں گے۔

 کربلائے معلی کے علاوہ نجف اشرف، کاظمین شریفین اور سامرہ نیز عراق میں موجود دیگر زیارت گاہوں  میں بھی اعیاد شعبانیہ کے موقع پر جشن کا سماں  ہے اور چراغانی کی گئی ہے۔

یہاں ایران میں بھی، سید الشہدا حضرت امام حسین، عملدار کربلا حضرت ابوالفضل  العباس، اور سید الساجدین  حضرت امام زین العابدین  کے ایام ولادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مشہد مقدس  میں بارگاہ امام  علی ابن موسی الرضا، قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہ، شہر رے میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی، شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ سمیت ایران بھر میں اہلبیت کی برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کو انتہائی خوبصورتی  سے سجایا گیا ہے  اس موقع پر مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی کے زیر اہتمام امام حسین علیہ السلام  کے یوم ولادت، یوم پاسدار اور اعیاد شعبانیہ کے حوالے سے اٹھہترویں بین الاقوامی کانفرنس کا آن لائن انعقاد  کیا گیا ہے۔

امام منتظر فاونڈیشن  کے ڈائریکٹر حبیب بلوق اور ایران کی مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی کونسل کے رکن آیت اللہ شیخ محسن حیدری نے اس کانفرنس سے خطاب کیا اور اہلبیت علیھم السلام کے فضائل اور مناقب پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ شعرائے کرام نے  منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: