2024 April 24
تفتان:سیکورٹی فورسز کی عدم دستیابی سیکڑوں زائرین مشکلات کا شکار ہوگئے
مندرجات: ١٤٠٢ تاریخ اشاعت: ٢٥ March ٢٠١٨ - ١٧:١٠ مشاہدات: 1134
خبریں » پبلک
تفتان:سیکورٹی فورسز کی عدم دستیابی سیکڑوں زائرین مشکلات کا شکار ہوگئے

شیعیت نیوز: ایران، عراق کی زیارات سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد تفتان بارڈر پر ایک بار پھر جم غفیر میں تبدیل ہوگئی ہے اور وہ اپنے حکام کے رحم و کرم کے منتظر کھلے صحرا میں گزشتہ 16دنوں سے ایک چھوٹا سا مطالبہ کرتے ہوئے صرف نعرے لگارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور عراق سے وطن لوٹنے والے زائرین کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر تفتان سرحد پر روک لیا گیا ہے اور کئی روز گزر جانے کے باوجود زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے منسلک پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر زائرین ایک بار پھر پھنس گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سالوں میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے انہیں مذکورہ مقام پر سکیورٹی فورسز کی کانوائے کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جو 16 دن گذر جانے کے باوجود فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔

اس وقت تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے سیکڑوں زائرین حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے کانوائے چلائے جانے کے منتظر ہیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات