2024 March 19
امریکہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کررہا ہے:’’جم ڈبیلو ڈین‘‘
مندرجات: ١٤٠٦ تاریخ اشاعت: ٢٥ March ٢٠١٨ - ١٧:١٨ مشاہدات: 1159
خبریں » پبلک
امریکہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کررہا ہے:’’جم ڈبیلو ڈین‘‘

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایک معروف امریکی سیاسی مبصر اور ویٹرنز ٹوڈے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورصیہونی نواز ٹرمپ کےد رمیان حالیہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ ریاض رژیم کو اس کے دفاع کیلئے ہتھیار فروخت نہیں کررہا بلکہ علاقائی ممالک پر جارحیت کیلئے اس ملک میں اسلحہ جمع کررہا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن کی طرف سے سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کوعلاقے کے کسی بھی ملک سے کسی بھی طرح کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کررہا ہے تاکہ مستقبل میں خلیج فارس میں کسی بھی بڑی جنگ کے دوران اس کا استعمال کرسکے۔

انہوں نے محمد بن سلمان کے واشنگٹن کےدورے کو مصنوعی قراردیتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن سے اسلحہ کی خرید کے بدلے میں وہ اپنے ملک میں امریکی کمپنیوں کی وسیع سرماکاری چاہتے ہیں۔

انہوں نے امریکہ سے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی سعودیہ کی کوششوں کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے پاس تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اس لئے جوہری توانائی پر 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ریاض کا منصوبہ پاگل پن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محمد بن سلمان کےساتھ ملاقات میں صیہونی نواز ٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان تعلقات ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ مضبوط اوربہترین ہیں ۔انہوں نےمزید کہاکہ محمدبن سلمان کےساتھ ان کی دوستی عظیم ہے اورآنے والے وقت میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات