2024 April 25
بن سلمان اور بن زید ایسے دواحمق ہیں جن میں یمن پر قبضہ کیلئے رقابت ہے:یمنی تجزیہ کار
مندرجات: ١٧٣١ تاریخ اشاعت: ٠٨ September ٢٠١٨ - ١٤:٤٣ مشاہدات: 1984
خبریں » پبلک
بن سلمان اور بن زید ایسے دواحمق ہیں جن میں یمن پر قبضہ کیلئے رقابت ہے:یمنی تجزیہ کار

یمن کے ایک نوبل انعام یافتہ تجزیہ کار نے بن سلمان اور بن زید کو ایسے دو احمق اورنادان لیڈرقراردیا ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرکے اس ملک پر قبضہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کےساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ ’’توکل کرمان‘‘نے بن سلمان اور بن زید کو ایسے دو احمق اورنادان لیڈرقراردیا ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرکے اس ملک پر قبضہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کےساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یمن کے تمام علاقوں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں کو ہر حال میں نکلنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے یمنی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت میں ملوث افراد کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یہ ممالک یمن کے اسٹریٹجک اثاثوں کو ہڑپنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات