2024 March 19
عراق میں داعش پر فتح کی پہلی سالگرہ، ملک بھر میں جشن کا سماں
مندرجات: ١٧٧٦ تاریخ اشاعت: ١١ December ٢٠١٨ - ١٧:٥٧ مشاہدات: 2392
خبریں » پبلک
عراق میں داعش پر فتح کی پہلی سالگرہ، ملک بھر میں جشن کا سماں

عراق میں داعش پر فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔

عراقی حکومت نے 10 دسمبرکو یوم فتح کے طورپر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 10 دسمبرکو ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ عراق کے سابق وزیراعظم حیدرالعبادی نے گزشتہ سال 10دسمبرکو عراق میں داعشی تکفری دہشت گردوں کی شکست کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ داعشی تکفیری دہشت گردوں نے 2014 میں امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے شام کے الرقہ اوردیرالزور کے مضافاتی علاقوں سمیت عراق سے ملحقہ سرحدوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

داعشی دہشت گردوں نےعراق کے صوبہ الانبار اورصوبہ نینوا کے مرکزی شہرموصل سمیت متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جس کے بعد عراقی حکومت نے جامع آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات