2024 March 19
خاشقجی کے قاتل سعودی شہری ہیں، ترکی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، عادل الجبیر
مندرجات: ١٧٧٧ تاریخ اشاعت: ١١ December ٢٠١٨ - ١٨:٠٢ مشاہدات: 2465
خبریں » پبلک
خاشقجی کے قاتل سعودی شہری ہیں، ترکی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، عادل الجبیر

سعودی وزیرخارجہ نے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جمال خاشقجی کے قاتل سعودی شہری ہیں انہیں کسی غیرملک کے حوالے نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور سعودی عدالت کے سابق مشیر سعود القحطانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

ترک تحقیقات میں ان دونوں پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ، جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات