2024 March 19
شیخ معتوق کے خلاف کویتی عدالت کے ظالمانہ فیصلے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا رد عمل
مندرجات: ١٧٨٣ تاریخ اشاعت: ١٣ December ٢٠١٨ - ١٩:٤٤ مشاہدات: 2748
خبریں » پبلک
شیخ معتوق کے خلاف کویتی عدالت کے ظالمانہ فیصلے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا رد عمل

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کویتی عدالت کی جانب سے اسمبلی کے رکن شیخ معتوق کو دس سال کی سزا پر مبنی دئے گئے حکم کی مذمت کرتے ہوئے مبینہ حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے ایک بیان جاری کر کے کویت کے جلیل القدر عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق کے خلاف عدالت کے ظالمانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کویتی عدالت کی جانب سے شیخ حسین معتوق کو دس سال کی سزا نہ کسی شرعی دلیل کے تحت ہے اور نہ کسی قانونی جواز کے مطابق۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ معتوق کو ایسے حال میں دس سال کی سزا دی جا رہی ہے جبکہ وہ اس ملک میں قومی اسلامی اتحاد کونسل کے سربراہ، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور مراجع تقلید کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ اتحاد اور باہمی اتفاق کے داعی رہے ہیں۔ انہوں نے کویت میں قومی وحدت اور بین المذاہب اتحاد کے لئے جد و جہد کرنے کے علاوہ اس ملک میں سرگرم انتہا پسند ٹولوں کا مقابلہ بھی کیا جبکہ اندرونی اور بیرونی حاجتمند لوگوں کی بے پناہ خدمت بھی کی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کویتی عدالت کے اس ظالمانہ فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کویت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حکم کو واپس لے کر ملک میں پیدا ہونے والے ممکنہ انتشار سے ملک کو بچائیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات