2024 March 28
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا صداقت کا پیکر
مندرجات: ١٨٢٥ تاریخ اشاعت: ١٠ ٢٠٢٣ - ١٣:١٤ مشاہدات: 3156
سوال و جواب » فاطمہ زهرا
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا صداقت کا پیکر
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا صداقت کا پیکر

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔


شیعہ  اور سنی روایات میں حضرت زهرا سلام الله عليها کے فضائل بہت زیادہ نقل ہوئے ہیں۔انہیں روایات میں سے ایک کہ جو آپ کے مقام کی بلندی کو امت کے لئے بیان کرتی ہے، وہ روایت ہے جو جناب عایشہ سے اہل سنت کی کتابوں میں نقل ہوئی ہے۔

حاکم نیشاپوری نے اپنی کتاب مستدرک میں اس روایت کو معتبر سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور آخر میں اس کی سند کی صحت کا بھی اعتراف کیا ہے۔

 

 (4756)- حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَبُّوَيْهِ الرَّئِيسُ الْفَقِيهُ بِمَرْوَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِيُّ بِمَرْوَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الأَبْرَشُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَي بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا ذُكِرَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ النَّبِيِّ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَصْدَقَ لَهْجَةً مِنْهَا إِلا أَنْ يَكُونَ الَّذِي وَلَدَهَا ".

هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَي شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ.

یحی بن عباد اپنے والد {عباد } سے نقل کرتا ہے۔جس وقت جناب عائشہ کے سامنے جناب زہراء سلام اللہ علیہا کا تذکرہ ہوتا تو وہ کہتی تھی کہ فاطمہ سلام اللہ علیہا سے زیادہ سچ بولنے والی میں نے نہیں دیکھی مگر وہ کہ جس سے آپ کی پیدائیش  ہوئی۔{یعنی آپ کے والد گرامی }

حاکم نیشاپوری لکھتے ہیں کہ یہ روایت صحیح مسلم کی شرط کے مطابق صحیح سند ہے لیکن اس نے اس روایت کو  نقل نہیں کیا ہے۔

 

الحاكم النيشابوري، ابو عبدالله محمد بن عبدالله (متوفاي405 هـ)، المستدرك علي الصحيحين، ج 3، ص 175، تحقيق: مصطفي عبد القادر عطا، ناشر: دار الكتب العلمية - بيروت الطبعة: الأولي، 1411هـ - 1990

 

        

 

شبہات کے جواب دینے والی ٹیم

مؤسسه تحقيقاتي حضرت ولي عصر(عج)

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی