2024 March 29
مائیکروسافٹ: داعش اور سعودی عرب ایک ہی ہیں
مندرجات: ١٩٣ تاریخ اشاعت: ٠٧ September ٢٠١٦ - ١٦:٠٢ مشاہدات: 1665
خبریں » پبلک
مائیکروسافٹ: داعش اور سعودی عرب ایک ہی ہیں

شبستان نیوز: امریکی کمپنی کا سرچ انجن ایک عرصے سے کلمہ ’’سعودی عرب‘‘ کو ’’داعش‘‘ کے متبادل کلمے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ سعودیوں کا احتجاج۔

شبستان نیوز ایجنسی نے IRNA اور روزنامہ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ گذشتہ چند روز میں سعودی عرب میں سوشل ویب سائٹس کے کچھ صارفین جب اس بات کی طرف متوجہ ہوئے کہ انٹرنیٹ سرچ انجن BING لفظ ’’داعش‘‘ کو لفظ ’’سعودی عرب‘‘ کے متبادل کے طور پر دکھاتا ہے تو انہوں نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اس سرچ انجن اور مائیکروسافٹ کمپنی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لفظ ’’داعش‘‘ ’’دولت اسلامیہ عراق و شام‘‘ کا مخفف ہے اور سب کو معلوم ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے سابقہ القاعدہ کے اندر سے جنم لیا ہے۔

BING کے اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے سعودی عرب میں سوشل ویب سائٹس کے ایک سعودی صارف نے لکھا ہے: BING داعش اور سعودی عرب کو ایک ہی چیز سمجھتا ہے ۔ یہ بات نہایت قابل افسوس ہے۔ اے مائیکرو سافٹ اور امریکا! تمہاری اس نژاد پرستی کا شکریہ۔

دوسری طرف سعودی عرب میں مائیکروسافٹ کمپنی کے نمائندے ممدوح نجار کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا ایک ٹیکنیکل غلطی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود کوئی بھی ٹرانسلیٹر کسی بھی لفظ کے متبادل کے طور پر فقط اسی لفظ کو لے کر آتا ہے جس کے بارے میں صارفین میں سے ایک ہزار سے زائد افراد اس لفظ کے متبادل ہونے کی رائے دیں۔ لفظ ’’داعش‘‘ اور لفظ ’’سعودی عرب‘‘ کے ساتھ یہی معاملہ ہوا ہے یعنی ایک ہزار سے زائد لوگ داعش اور سعودی عرب کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ممدوح نجار نے اپنے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ BING نے اس غلطی کی اصلاح کر دی ہے۔ اب پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

570357





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات