2024 April 24
یزید کی وکالت مبارک ہو ۔
مندرجات: ٢١٠٢ تاریخ اشاعت: ٠٣ August ٢٠٢٢ - ١٠:٣٦ مشاہدات: 2058
وھابی فتنہ » پبلک
یزید کی وکالت مبارک ہو ۔

وھابی، سلفی، اموی فکر والوں کو یزید کی وکالت مبارک ہو ۔

کون یزید ؟

اھل سنت کے سلف کا نظریہ ۔۔۔

یزید پلید ، اھل سنت کے علم رجال اور حدیث کے ماہر ، مشہور تاریخ نگار امام ذھبی کی نظر میں۔

یزید بن معاویہ ۔۔۔۔

وكان ناصبيا، فظا، غليظا، جلفا، يتناول المسكر، ويفعل المنكر. افتتح دولته بمقتل الشهيد الحسين(علیه السلام)، واختتمها بواقعة الحرة، فمقته الناس، ولم يبارك في عمره».

یزیدناصبی(علی اور ان کے خاندان کا دشمن)،خشن، بری عادت والا اور بے ادب تھا ، شراب پیتا تھا اور منکرات کا مرتکب ہوتا تھا اس نے حکومت  امام حسین کو شہید کرنے سے شروع کیا اور واقعہ حرہ پر ختم  حکومت کو ختم کیا ۔ لوگوں نے اس سے دشمنی کی اور اس کے خلاف قیام کیا اور اس کی عمر میں برکت نہیں دی ۔

 امام ذهبی، شمس الدین محمد، سیراعلام النبلاء، ص4230

امام ذھبی اپنی کتاب، تاریخ اسلام میں لکھتا ہے ۔

 قلت: ولما فعل يزيد بأهل المدينة ما فعل، وقتل الحسين وإخوته وآله، وشرب يزيد الخمر، وارتكب أشياء منكرة، بغضه الناس، وخرج عليه غير واحد، ولم يبارك الله في عمره۔

[ذھبی ]میں کہتا ہوں: جو ظلم اور جور یزید نے اھل مدینہ[اصحاب اور ان کے فرزندوں ] کے ساتھ کیا ،حسین علیہ السلام اور ان کے بھائیوں اور خاندان والوں کو قتل کیا ۔وہ شراب پیتا تھا ،اور منکرات کو انجام دیتا تھا ۔لہذا لوگ اس کے دشمن ہوگئے اور اس کے خلاف قیام کیا اور اللہ نے یزید کی زندگی میں برکت نہیں رکھی۔

تاريخ الإسلام للذهبي، ج5، ص30

 تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام.تأليف: شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان الذهبي.دار النشر: دار الكتاب العربي.مكان النشر: لبنان/ بيروت. سنة النشر: 1407هـ - 1987م.الطبعة: الأولى.تحقيق: د. عمر عبد السلام تدمري.

 

واہ جی واہ ۔۔۔۔

بعض لوگ علی مرتضی علیہ السلام اور آل رسول علیہم السلام کے فضائل رد کرنے اور شیعوں کی طرف سے اھل سنت کی کتابوں سے پیش کردہ اسناد کو رد کرنے کے لئے اسی امام ذھبی کے جرح و تعدیل کو دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔  کہتے ہیں ،فلان راوی کے بارے میں امام ذھبی نے منکر الحدیث ،رافضی ،کذاب، مجہول ، لاشیئ فیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہا ہے ۔۔۔۔۔لہذا ۔۔۔

لیکن جب یزید کے بارے میں امام ذھبی کے اس واضح موقف کو دیکھتا ہے تو فورا کہتے ہیں کہ امام ذھبی نے غلطی کی ہے امام ذھبی کی بات حجت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ جبکہ جرح و تعدیل میں اسی کی راے کو حجت بنا کر پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

 

سیر اعلام النبلا کا اسکین 






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات