2024 March 29
مرکزی جشن میلاد صادقینؑ 17 ربیع الاول کو نشترپارک میں منعقد ہوگا
مندرجات: ٢١١١ تاریخ اشاعت: ٠١ October ٢٠٢١ - ١٥:٢٥ مشاہدات: 1473
خبریں » پبلک
مرکزی جشن میلاد صادقینؑ 17 ربیع الاول کو نشترپارک میں منعقد ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس محبان محمد ﷺو آل محمدؑ کے تحت جشن عید میلاد النبی ﷺ اور جشن ولادت حضرت امام جعفر صادق ؑکی مناسبت سے سالانہ قدیمی جلسہ کراچی کے نشتر پارک میں ہوگا۔

مجلس محبان محمد ﷺو آل محمدؑ کے کنوینر تجمل عابدی کے مطابق سالانہ جلسہ عید میلاد النبی ﷺ اور جشن ولادت حضرت امام جعفر صادق ؑ 17 ربیع الاول، 24 اکتوبر بروز اتوار کو شب ساڑھے آٹھ بجے نشتر پارک میں منعقد ہوگا۔


جلسے کی صدارت کے فرائض علامہ سید رضی جعفر نقوی انجام دیں گے جبکہ نظامت علامہ نقی نقوی کریں گے۔

جلسے میں درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء کے جانشین خواجہ امین نظامی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ باقر حسین زیدی اور اہل سنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات