2024 March 29
مشت زنی (Masturbation) (ہاتھ سے منی نکالنے سے روزہ باطل نہیں ہوگا ) +تصوير
مندرجات: ٢١١٤ تاریخ اشاعت: ٢٥ October ٢٠٢١ - ١٦:٥٤ مشاہدات: 2258
وھابی فتنہ » پبلک
مشت زنی (Masturbation) (ہاتھ سے منی نکالنے سے روزہ باطل نہیں ہوگا ) +تصوير

ناکح اليد ملعون.

ہاتھ سے جماع کرنے والا ملعون ہے۔

(ردالمحتار، 2 : 137-136)

علامہ علاءالدین حنفی لکھتے ہیں کہ استمناء بالید مکروہ تحریمی ہے۔

امام شافعی کا قول یہ ہے کہ یہ حرام ہے۔ البتہ بیوی یا باندی کے ہاتھ سے استمناء کرانا جائز ہے۔

صاحب در مختار یہ نقل کرتے ہیں کہ یہ مکروہ ہے۔

انسان اگر حصول شہوت کے لیے یہ عمل کرے گا تو گنہگار ہوگا۔

حدیث پاک میں آتا ہے کہ ہاتھ سے جماع کرنے والا ملعون ہے اور پانی کو بہانا اور شہوت کو غیر محل میں پورا کرنا حرام ہے۔


ابن قدامة مقدسي، کہ جو اهل سنت کے عالم،فقيه  اور امام  ہیں انہوں نے اپنی  كتاب المغني ج4ص363 میں لکھا ہے :

 

    
وَلَوْ اسْتَمْنَي بِيَدِهِ فَقَدْ فَعَلَ مُحَرَّمًا , وَلا يَفْسُدُ صَوْمُهُ بِهِ إلا أَنْ يُنْزِلَ , فَإِنْ أَنْزَلَ فَسَدَ صَوْمُه
ترجمه: علامہ ابن قدامہ حنبلی فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے استمناء بالکف کیا تو اس نے حرام کام کیا اور اس کا یہ فعل حرام تصور ہوگا۔ ہاں اگر اس کا انزال ہوگیا تو اس کا روزہ بھی فاسد ہو جائے گا۔

 

(المغنی، جلد: 3)

 

وھابی عالم البانی کا ادعادیکھو

وھابی عالم البانی ادعا کرتا ہے کہ ہاتھ سے منی نکالنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا کیونکہ اس سے روزہ باطل ہونے  پر کوئی دلیل نہیں ہے اور دوسرے علماء [ شوکانی ، ابن حزم ] کا بھی یہی نظریہ ہے :

...لا دليل علي الابطال بذلك!

 

 اسکین دیکھیں ۔۔۔

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات