2024 March 28
تمام گناہ گاروں کے حق میں ابوطالب کی قبولیت شفاعت
مندرجات: ٢٨٥ تاریخ اشاعت: ١٥ August ٢٠١٦ - ١٠:٥٩ مشاہدات: 2343
تصویری دستاویز » پبلک
تمام گناہ گاروں کے حق میں ابوطالب کی قبولیت شفاعت

حضرت علی علیه السلام:
اس خدا کی قسم جس نے حضرت محمد کو پیغمبری کے لئے مبعوث کیا، اگر میرے والد زمین کے سارے گناہ گاروں کی شفاعت کریں تو خداوند متعال اس کو قبول کرے گا۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرے والد آگ کے عزاب میں مبتلا ہو اور ان کے بیٹے جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے ہوں؟

امالی شیخ طوسی، ص 458

عَنِ الصَّادِقِ عَنْ آبَائِهِ (عليهم السلام) أَنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ جَالِساً فِي الرَّحْبَةِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ مُجْتَمِعُونَ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْتَ بِالْمَكَانِ الَّذِي أَنْزَلَكَ اللَّهُ بِهِ وَأَبُوكَ مُعَذَّبٌ فِي النَّارِ؟ فَقَالَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: مَهْ فَضَّ اللَّهُ فَاكَ وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّداً بِالْحَقِّ نَبِيّاً لَوْ شَفَعَ أَبِي فِي كُلِّ مُذْنِبٍ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ لَشَفَّعَهُ اللَّهُ فِيهِمْ أَبِي مُعَذَّبٌ فِي النَّارِ وَابْنُهُ قَسِيمُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّداً بِالْحَقِّ نَبِيّاً إِنَّ نُورَ أَبِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيُطْفِئُ أَنْوَارَ الْخَلَائِقِ كُلِّهِمْ إِلَّا خَمْسَةَ أَنْوَارٍ نُورَ مُحَمَّدٍ (صلي الله عليه وآله) وَنُورِي وَنُورَ الْحَسَنِ وَنُورَ الْحُسَيْنِ وَنُورَ تِسْعَةٍ مِنْ وُلْدِ الْحُسَيْنِ فَإِنَّ نُورَهُ مِنْ نُورِنَا خَلَقَهُ اللَّهُ تَعَالَى قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ آدَمَ (عليه السلام) بِأَلْفَيْ عَام‏.

 امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے والد محترم سے نقل کرتے ہیں: حضرت علی علیہ السلام ایک دن مسجد کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ ان کے ارد گرد جمع تھے کہ ایک شخص اٹھا اور بولا:

اے علی ابن ابی طالب! آپ تو اسی مقام پر ہیں جہاں پروردگار عالم نے آپ کو قرار دیا جبکہ آپ کے والد جہنم کی آگ میں ہیں یہ  اس  کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

حضرت علی علیہ السلام نے اس سے فرمایا: خدا تیری زبان  بند کردے! اس خدا کی قسم جس نے حضرت محمد کو پیغمبری کے لئے مبعوث کیا، اگر میرے والد زمین کے سارے گناہ گاروں کی شفاعت کریں تو خداوند متعال اس کو قبول کرے گا۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرے والد آگ کے عزاب میں مبتلا ہو اور ان کے بیٹے جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے ہوں؟

اس کی قسم جس نے محمد کو پیغبری کے لئے مبعوث کیا۔ بے شک روز قیامت میرے والد کا نور مخلوق کے سارے انوار پر پر غالب آئے گا اور انہیں  بجھا اور بے اثر کردے گا ( سوائے پانچ انوار کے: نور محمد، میرا نور، نورحسن، نورحسین، اور حسین کی نسل سے نو فرزندوں کےنور  کے) اس لئے کہ ان کا نور ہمارا نور ہے۔ خداوند متعال نے ان کو حضرت آدم علیہ السلام کی خلقت سے دو ہزار سال پہلے خلق کیا ہے۔

الطبرسي، أبي منصور أحمد بن علي بن أبي طالب (متوفاي 548هـ)، الاحتجاج، ج‏1، ص230، تحقيق: تعليق وملاحظات: السيد محمد باقر الخرسان، ناشر: دار النعمان للطباعة والنشر - النجف الأشرف، 1386 - 1966 م؛

الكراجكي، ابو الفتح محمد بن علي (متوفاي449هـ)، كنز الفوائد، ص 80، ناشر: مكتبة المصطفوي – قم، الطبعة الثانية، 1369هـ ش؛

المجلسي، محمد باقر (متوفاي 1111هـ)، بحار الأنوار، ج 35 ص 69، تحقيق: محمد الباقر البهبودي، ناشر: مؤسسة الوفاء - بيروت - لبنان، الطبعة: الثانية المصححة، 1403 - 1983 م





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی