2024 March 29
آل خلیفہ کی شہریت مسوخ ہونا چاہئے نہ کہ شیخ عیسی قاسم کی
مندرجات: ٣ تاریخ اشاعت: ٢٣ June ٢٠١٦ - ١٧:٣٢ مشاہدات: 2136
خبریں » پبلک
آیۃ اللہ مکارم شیرازی
آل خلیفہ کی شہریت مسوخ ہونا چاہئے نہ کہ شیخ عیسی قاسم کی

اہلبیت خبر ایجینسی۔ آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کی مذہمت کی ہے۔

آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے: بحرین کے حکام عقل و فہم سے عاری ہیں۔ انھوں نے اپنے آپ کو ایک خطرناک گڑھے میں ڈال دیا ہے اور روز بروز ان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ موصوف کا مکمل بیان اس طرح سے ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم۔
سعودی عرب  جس کی حالت شام و عراق میں اپنی ناکامیوں کے سبب ایک ایسی ٹوٹی کشتی کی طرح ہوگئی ہے جو ڈوبنا ہی چاہتی ہے۔ بحرینی حکام نے ان کی مدد سے ایک خطرناک کھیل شروع کردیا ہے۔ انھوں نے درجنوں مساجد اور امام بارگاہوں کی مسماری، بہت سے شیعہ عوام اور بزرگوں کی قید و گرفتاری نیز نماز جماعت پر پابندی کے علاوہ دیگر بے جا سختیوں کے بعد اب بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کرنے کا اقدام کیا ہے۔ یہ ایسا کام ہے جو حکام بحرین کو اقتدار کے خاتمہ تک پہنچا سکتا ہے۔ شہریت کی منسوخی ایک غیر انسانی اور شیطانی حرکت ہے۔
جس کے آباء و اجداد کسی ملک میں رہتے آئے ہوں اس کا اس ملک میں حق بنتا ہے اور اس حق کو کوئی چھین نہیں سکتا اور اگر شہریت منسوخ ہونا ہی ہے تو آل خلیفہ کی شہریت منسوخ ہونا چاہئے کیونکہ ان کے آباء و اجدا سعودی عرب اور نجد سے آئے ہیں۔ جبکہ شیخ عیسی قاسم کے تمام آباء و اجداد اصلی بحرینی ہیں۔ بحرین کے شیعوں نے اب تک کے تمام پر امن مظاہروں میں یہی کہا ہے کہ اگر ان کے جائز حقوق دے دئے جائیں تو وہ ان اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل جل کر رہ سکتے ہیں جو ان کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتے۔ لیکن عقل و فہم سے عاری حکام بحرین نے اپنے آپ کو ایک خطرناک بھنور میں گرادیا ہے جس میں وہ روز بروز مزید پھنستے چلے جائیں گے۔ ان کو یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ شیعہ مراجع کسی صورت اس طرح کے حرکات کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ان ربک لبالمرصاد
 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات