2024 March 28
شب عاشور کو کربلا کیمرے کی آنکھ سے
مندرجات: ٣٤٧ تاریخ اشاعت: ١٦ October ٢٠١٦ - ١٢:٣٢ مشاہدات: 1547
خبریں » پبلک
تصویری رپورٹ
شب عاشور کو کربلا کیمرے کی آنکھ سے

شب عاشور کو کربلا کی فضائی تصاویر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلائے معلی میں یوم عاشور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق اسی لاکھ سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔

 سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس اور اس کی اطراف کی شاہراہیں عزاداروں سے بھری ہوئی تھیں اور لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں بارگاہ حسینی کی جانب رواں دواں رہے۔ بارگاہ حسینی کی انتطامیہ کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی رات تک اسی لاکھ سے زیادہ عقیدت مند کربلائے معلی پنہچ چکے تھے جبکہ عزاداروں کی کثیر تعداد صبح عاشور بھی کربلائے معلی میں وارد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے پچیس ملکوں سے کئی لاکھ زائرین، یوم عاشورہ کی عزاداری میں شرکت کے لیے کربلائے معلی آئے۔ کربلا‏ئے معلی پہنچنے والے غیر ملکی عزاداروں میں ایران، پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی اور زمینی راستے سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انتظامی ادارے دن رات اپنے کاموں میں مشغول ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے کڑی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات