2024 March 29
ساہیوال: کالعدم تکفیری سپاہ صحابہ / اھلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹرخالد محمود شہید جبکہ بیٹا شدید زخمی
مندرجات: ٤٣٦ تاریخ اشاعت: ٢٩ November ٢٠١٦ - ١٢:٤٢ مشاہدات: 2436
خبریں » پبلک
ساہیوال: کالعدم تکفیری سپاہ صحابہ / اھلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹرخالد محمود شہید جبکہ بیٹا شدید زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیسٹرکٹ ساہیوال میں ملک دہشمن دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے معروف عزادار اور امام بارگاہ کے متولی ڈاکٹر خالد محمود کو شہید اور انکے بیٹے کو زخمی کردیا۔ شیعہ نیوز کے نمائندہ کے مطابق معروف عزادار و متولی مرکزی امام بارگاہ ساہیوال ڈاکٹر خالد بٹ اور ان کے صاحبزادے مجلس کیلئے جارہے تھے کہ تکفیری دہشتگردوں کالعدم سپاہ صحابہ ( اھلسنت و الجماعت ) نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ڈاکٹر خالد بٹ شہید جبکہ انکے بیٹے رضاعلی بٹ ( رکزی سیکرٹری اطلاعات جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان) کو شدید زخمی کردیا، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں شہباز شریف کی سرپرستی میں کالعدم تکفیری سپاہ صحابہ / اھلسن و الجماعت فعال ۔ دیوبندی وفاق المدارسُ کی مکمل سرپرستی حاصل ملک بھر میں ایک منظم سازش کے تحت سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگرد شیعہ قتل عام میں ملوث ہیں اور حکومت انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے قاصر ہے، محرم سے لیکر اب تک ملک بھر میں 20 افراد کو شیعہ مذہب سے تعلق کے جرم میں قتل کردیا گیا اور اسہی عرصہ میں خواتین کی مجالس اور امام بارگاہوں پر حملہ بھی ہوئے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات