2024 March 29
سیلفی لینا اور اس پر ماشاء اللہ کا کمنٹ کرنا حرام ہے، مفتی نعیم کا نیا فتویٰ
مندرجات: ٥٩٢ تاریخ اشاعت: ٠٧ February ٢٠١٧ - ١٣:٤٩ مشاہدات: 5470
خبریں » پبلک
سیلفی لینا اور اس پر ماشاء اللہ کا کمنٹ کرنا حرام ہے، مفتی نعیم کا نیا فتویٰ

شیعیت نیوز: جامعہ بنوریہ عالیہ کے مہتتم مفتی نعیم اور انکی فتویٰ ساز ٹیم نے سیلفی لینا حرام قرار دیدی ہے۔

جاری ہونے والے فتویٰ کے عکس کے مطابق مولانا مفتی نعیم کے فتویٰ سیکشن میں کیئے گئے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ تصویر بنانا اسلام میں جائز نہیں۔

ساحل کیجانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل فیس بک عام ہے، اور اس میں لوگ اپنی تصاویر چسپاں کرتے ہیں ،پھر انکے دوست احباب فرینڈ لسٹ والے ماشااللہ کے الفاظ لکھتے ہیں ،کیا یہ جرم عظیم نہیں ہے کہ ایک گناہ کے کام کو ماشااللہ کہنا یا بہت اچھا لگ رہا ہے کہنا وغیرہ؟

اس سوال کے جواب میں جامعہ بنوریہ کی فتویٰ ٹیم نے کہا کہ واضح رہے کہ بغیر سخت ضرورت کے جاندار کی تصاویر بنانا حرام ہے، فیس بک میں ڈالنے کے لئے اپنی تصویر بنانا شرعی ضرورت میں سے نہیں لہذا فیس بک میں اپنی تصویر چسپاں کرنا ناجائزو حرام ہےاور پھر ان تصاویر پر تبصرہ کرنابھی حرام اور ناجائز و گنا ہ ہے۔

 

 

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات