2024 March 29
سعودی عرب کا مکروہ اور سازشی چہرہ نمایاں/ سعودی وفد کا دورہ اسرائیل
مندرجات: ٦٢ تاریخ اشاعت: ٢٥ July ٢٠١٦ - ١٤:٣٠ مشاہدات: 3614
وھابی فتنہ » پبلک
سعودی عرب کا مکروہ اور سازشی چہرہ نمایاں/ سعودی وفد کا دورہ اسرائیل

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب کے مغرب نواز حکمراں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں لیکن کچھ مسلمانوں پر یہ بات مخفی تھی لیکن اب سعودی عرب کے وفد نے اسرائیل کا آشکارا دورہ کرکے سعودی عرب کا مکروہ اور سازشی چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے،مسلمانوں کو سعودی عرب کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب کے مغرب نواز حکمراں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں لیکن بہت سے مسلمانوں پر یہ بات مخفی تھی لیکن اب سعودی عرب کے وفد نے اسرائیل کا آشکارا دورہ کرکے سعودی عرب کا مکروہ اور سازشی چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سابق سعودی جنرل انوار عشقی نے سعودی عرب کے ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسرائيل میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ سے ملاقات کی ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ کسی بھی سعودی نمائندے کا پہلا اسرائیلی دورہ ہے جس کے حوالے سے عوامی سطح پر اعلان سامنے آیا ہے، جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان خفیہ ملاقاتیں رہی ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ایمونیل ناہشون نے بتایا کہ ان کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ نے انوار عشقی سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔سابق سعوی جنرل انوار عشقی ان دنوں جدہ میں قائم سعودی تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں اور وہ آل سعود کے خاص معتمد ہیں جو اسرائیل اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں ایران کے خلاف متحد ہیں اور دونوں کو امیرکہ کی پشتپناہی حاصل ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے امریکی ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور وہ اسلام کے لبادے میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں داعش کی طرح خنجر گھونپ رہا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کے مکر و فریب سے ہوشیار رہیں کیونکہ سعودی عرب کے مغرب نواز حکام حرمین شریفین کی آڑ میں حرمین کا تقدس  پامال کررہے ہیں ۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات