2024 May 19
دیوبندی مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار میں حملہ کرنے والے بھی وہی خود تھے
مندرجات: ٩٥٤ تاریخ اشاعت: ٢٢ August ٢٠١٧ - ٠٩:٥٩ مشاہدات: 2041
خبریں » پبلک
دیوبندی مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار میں حملہ کرنے والے بھی وہی خود تھے

پریس کانفرنس میں باجوڑ سے حراست میں لیے گئے دو ملزمان کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں ملزمان کا کہنا تھا کہ روالپنڈی مسجد کے قریب سے اہل شیعہ حضرات کا جلوس نکلنا تھا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہم نے سنی مسجد پر حملہ کردیا تا کہ سنی شیعہ فسادات پھوٹ پڑیں۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سنی العقیدہ مسلمان ہیں لیکن شیعہ سنی فسادات کرانے کے لیے سنی ہونے کے باوجود اپنی ہی مسلک کی مسجد پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے تھے تاہم باجوڑ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ  2013 میں راجا بازار میں واقع دیوبندی مدرسے اور مسجد تعلیم القرآن کو آگ لگائی گئی تھی جسکو جواز بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں نے راولپنڈی، ملتان، چشتیاں، بہاولنگر اور کوہاٹ میں کئی امام بارگاہوں اور مساجد کو آگ لگائی اور شیعہ املاک کو جلایا گیا۔ ساتھ ہی عزاداری کو محدود کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ امامبارگاہوں ، مسجدوں ، تعزیوں ، کلام پاک کو جلانے کے بعد یہ کالعدم تنظیمیں ایسے رونے لگیں جیسے وہ مظلوم ہیں ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات