2024 April 26
کیا حکومت پاکستان زائرین امام حسین ع کی واپسی کے انتظامات کرچکی ہے ؟
مندرجات: ١١٧٠ تاریخ اشاعت: ٣٠ November ٢٠١٧ - ١٣:٤٦ مشاہدات: 993
خبریں » پبلک
کیا حکومت پاکستان زائرین امام حسین ع کی واپسی کے انتظامات کرچکی ہے ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے کم سے کم 10 ہزار زائرین واپس تفتان بارڈر پہنچ چکے ہیں جہاں ماضی کی طرح ناقص انتظامات کے باعث ایک بار پھر بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو انتہائی سخت سردی میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق ایران سے واپس آنے والے زائرین ایک مرتبہ پھر تفتان بارڈر پر پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق دس ہزار سے زائد زائرین کربلا، نجف اور مشہد مقدس میں زیارات سے واپس تفتان بارڈر پر پہنچے ہیں تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے تاحال سیکورٹی کانوائے سمیت امیگریشن عملے میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آرہا۔

شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ اور بلوچستان حکومت زائرین کی کوئٹہ آمد کے لئے فی الفور انتظامات کرے۔

مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ کم سے کم دس ہزار زائرین پاکستان کی طرف آچکے ہیں جبکہ ایران کی طرف بھی چار ہزار زائرین آچکے ہیں جن کو پرامن طریقے سے کوئٹہ پہنچانے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی واپسی کے فی الفور انتظامات نہ کئیے گئے تو سخت سردی میں کوئی بھی انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین میں سے چھ خواتین شدید بیمار بھی ہیں، جنہیں بروقت طبی امداد نہ دی گئی تو ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات