2024 April 26
کوئٹہ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، ٹریفک پولیس اہلکار "مبشر عباس" شہید + تصویر
مندرجات: ١٣٥٢ تاریخ اشاعت: ٠٦ March ٢٠١٨ - ١٨:١٩ مشاہدات: 1090
خبریں » پبلک
کوئٹہ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، ٹریفک پولیس اہلکار "مبشر عباس" شہید + تصویر

کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار پر 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں پر اس کی شناخت مبشر عباس کے نام سے کی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔


 

یاد رہے کہ امسال کوئٹہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں میں اب تک 25 اہلکار شہید ہو چکے ہیں ۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات