2024 April 27
یمن کے مختلف شہروں پر سعودی جارحیت کا سلسلہ
مندرجات: ١٥٢٣ تاریخ اشاعت: ٢٨ April ٢٠١٨ - ١٣:٥٧ مشاہدات: 1458
خبریں » پبلک
یمن کے مختلف شہروں پر سعودی جارحیت کا سلسلہ

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے مغربی صوبے حجہ کے شہروں حرض اور میدی پر اکیس بار بمباری کی ہے۔
جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے شہر مرزع پر بھی جارح سعودی طیاروں نے پانچ بار حملے کیے ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر خوخہ پر دوبار جبکہ حیس پر ایک بار بمباری کی۔ صوبہ حجہ کے شہر حمالہ کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے تین بار اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
جارح سعودی فوج نے توپ خانے کی مدد سے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے شہروں، رازح، منبہ اور الغور پر بھی گولہ باری کی۔
اس سے پہلے پیر کے روز سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ میں شادی کی تقریب پر بمباری کی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت پچاس سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے عسیر کے علاقے مندبہ کی جانب سعودی فوج اور اس کی اتحادی فورس کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

اس دوران ہونے والی شدید لڑائی میں سعودی فوج اور اس کی اتحادی فورس کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے صوبہ مآرب کے علاقے میں گھات لگا کے سعودی عرب کے حمایت یافتہ مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ چار مسلح دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
صوبہ تعز اور الجوف میں بھی یمنی فوج کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے علاقے کے سب سے غریب، اسلامی اور عرب ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں۔ تاہم یمن کی فوج اور عوام کی استقامت و پامردی کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ابھی تک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات