2024 April 26
بحرین میں 38ویں شیعہ مسجد مسمار
مندرجات: ١٥٣٢ تاریخ اشاعت: ٠٥ May ٢٠١٨ - ١٦:١٢ مشاہدات: 1275
خبریں » پبلک
بحرین میں 38ویں شیعہ مسجد مسمار

امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو شہید کردیا ہے بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے 14 فروری سن 2011 کے انقلاب سے اب تک 38 مسجدوں کو شہید کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو شہید کردیا ہے بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے 14 فروری سن 2011 کے انقلاب سے اب تک 38 مسجدوں کو شہید کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے مدینہ حمد کے علاقہ میں امام حسن عسکری (ع) مسجد کو کل شہید کردیا۔

 بحرینی شیعہ مجلس علماء کے ایک رکن شیخ محمد المنسی نے بحرینی حکومت کی طرف سے مساجد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پورے بحرین میں امام حسن عسکری (ع) کے نام سے مسجدیں تعمیر کریں گے۔

عرب ذرائع ابلاغ سعودی عرب اور بحرین کے حکام کو امریکی اور اسرائیلی مزدور قراردے رہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات