2024 April 26
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی یمنی صدارتی محل پر وحشیانہ بمباری
مندرجات: ١٥٤٠ تاریخ اشاعت: ٠٩ May ٢٠١٨ - ١٠:٣٥ مشاہدات: 1243
خبریں » پبلک
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی یمنی صدارتی محل پر وحشیانہ بمباری

آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے اسرائیلی حمایت یافتہ جنگی جہازوں نے صنعا کے مرکزی علاقے التحریر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا میں صدارتی محل پر بمباری کی ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات