2024 April 26
سعودی اور اس کے کافر و مسلم اتحادیوں کیلئے نئی ذلت؛ یمنیوں کے ہاتھوں بلیک واٹر کا اہم کارندہ گرفتار
مندرجات: ١٦٤٨ تاریخ اشاعت: ٠٦ July ٢٠١٨ - ١١:٢٤ مشاہدات: 1363
خبریں » پبلک
سعودی اور اس کے کافر و مسلم اتحادیوں کیلئے نئی ذلت؛ یمنیوں کے ہاتھوں بلیک واٹر کا اہم کارندہ گرفتار

ذرائع ابلاغ میں الحدیدہ کی بندرگاہ پر جاری گھمسان کی لڑائی کے دوران امریکی کمپنی بلیک واٹر سے منسلک ایک اہم کمانڈر کی حوثیوں کے ہاتھوں گرفتاری کی خبریں گردش کرہی ہیں جسے سعودی اور اس کے کافر و مسلم اتحادیوں کیلئے ایک نئی ذلت کے طور پر قرار دیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں جاری فوجی جارحیت نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ یمن کی انقلابی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر ہونے والی جنگ میں امریکی فورسز کے ایک اہم کمانڈر کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ کمانڈر امریکی کمپنی بلیک واٹر سے منسلک ہے جو متحدہ عرب امارات کے پے رول پر یمن کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔

یمنی میڈیا کے مطابق گرفتار کیا گیا فوجی کمانڈر امریکی شہری ہے جو میدان جنگ میں بری فوج کی کمانڈ کر رہا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس اہم کمانڈر کے پاس ایسی حساس معلومات ہیں جو یمنی فورسز کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

ٹویٹر لیکس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ اس ٹویٹر اکاونٹ کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ یو اے ای کے کسی سیکورٹی آفیسر کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔

"بغیر سائے" نامی اس اکاونٹ کا کہنا ہےکہ حوثیوں نے بلیک واٹر کے ایک کمانڈر کو جو ہمارے لئے کام کرتا تھا قیدی بنا لیا ہے، جلد ہی اس بارے میں فوٹیج بھی جاری کی جائے گی۔

یمن کے بعض اخبارات نے اس خبر کو اپنی شہہ سرخی بنایا ہے، ان اخبارات نے لکھا ہے کہ "یمن کی فوج نے جنوبی ساحل پر بڑی مچھلی پکڑ لی اور اگلے چند دنوں میں یمن کے حق میں اہم واقعہ رونما ہونے والا ہے"۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات