2018 November 20
اسرائیل کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ غاصب صیہونی رژیم کی آخری جنگ ثابت ہوگی:ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین
مندرجات: ١٧٣٠ تاریخ اشاعت: ٠٨ September ٢٠١٨ - ١٤:٤٢ مشاہدات: 54
خبریں » پبلک
اسرائیل کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ غاصب صیہونی رژیم کی آخری جنگ ثابت ہوگی:ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین

لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے غاصب صیہونی رژیم کے حکام کی مسلسل دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرجنگ ہوئی تو یہ غاصب صیہونی رژیم کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ ایک بیان میں ’’شیخ احمد القتان ‘‘نے غاصب صیہونی رژیم کے حکام کی مسلسل دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرجنگ ہوئی تو یہ غاصب صیہونی رژیم کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یقینی طورپر اسرائیل کے ساتھ آئندہ جنگ میں مقاومت کی فتح یقینی ہے اوریہ جنگ اسرائیل کی نابودی اورتمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی کا ذریعہ بنےگی ۔انہوں نے کہاکہ شیعہ سنی علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام خاص کر نوجوانوں کو علاقے کے خلاف صیہونی وامریکی سازشوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ موجودہ حکومت پر لبنانی شہریوں کے حوالے سے بہت سی ذمہ داریاں ہیں کیونکہ لوگ مشکل اقتصادی ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی مشکلات کا جلد سے جلد حل نکالیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی