2024 March 19
بحرینی عوام نے ظالم بادشاہ کے مظالم پر انوکھا رد عمل دکھایا
مندرجات: ١٧٦٥ تاریخ اشاعت: ٠١ October ٢٠١٨ - ١١:١٣ مشاہدات: 2188
خبریں » پبلک
بحرینی عوام نے ظالم بادشاہ کے مظالم پر انوکھا رد عمل دکھایا

بحرین کے علاقے المالکید میں عوام نے ظالم بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے مظالم پر انوکھا ردعمل

دکھا تے ہوئے ’’حمد‘‘ کا نام سڑکوں کی زمین پر لکھ دیا ہے ، اس حوالے سے علاقہ مکینوں نےاپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ظالم حکمران ملک میں مذہبی آزادی کا دعویٰ کرتا پھرتا ہے البتہ ہم شیعہ مسلمانوں کو محرم میں اپنے عقائدکے مطابق رسومات ادا کرنے نہیں دے رہا، علاقہ مکینوں کے مطابق حکومتی فورسز علاقے میں محرم اور عاشور کے تمام بینرز اور علم محرم الحرام کے شروع دن سے اتارتی رہی اور مجالس پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ذاکرین وخطباء کو تفتیش کے لئے بلاتی رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فورسز نے ان تمام افراد کو گرفتار بھی کیا جنہوں نے اپنے مذہبی عقائد کو ظالم شاہی احکامات پر ترجیح دیتے ہوئے ’’شعائر حسین (علیہ السلام ) منایا، ان تمام مظالم کے جواب میں ہم نے سڑکوں کی زمین پر حمد کا نام لکھ دیا ہے تاکہ ہر کوئی بادشاہ کے نام کو پیروں تلے روندسکے ۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات