دنیا کے پچیس بڑے بڑے گنج اور خزانے ،
امام صادق علیہ السلام کی زبانی
1 : طَلَبْتُ الْجَنَّةَ فَوَجَدْتُهَا فِي السَّخَاءِ:
میں نے جنت کو تلاش کیا تو اسے سخاوت میں پایا .
2 : وَ طَلَبْتُ الْعَافِيَةَ فَوَجَدْتُهَا فِي الْعُزْلَةِ :
اور عافیت کو تلاش کیا تو اسے عزلت اور گوشہ نشینی میں پایا .
3 : وَ طَلَبْتُ ثِقْلَ الْمِيزَانِ فَوَجَدْتُهُ فِي شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ:
میزان اعمال میں سینگنی والا عمل ڈھونڈا تو اسے اس گواہی «أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ: » میں پایا ۔
4 : وَ طَلَبْتُ السُّرْعَةَ فِي الدُّخُولِ إِلَى الْجَنَّةِ ، فَوَجَدْتُهَا فِي الْعَمَلِ لِلَّهِ تَعَالَى:
جنت میں داخل ہونے کے لئے تیزی کو تلاش کیا تو اسے اللہ کے لئے خلوص کے ساتھ عمل انجام دینے میں پایا .
5 : وَ طَلَبْتُ حُبَّ الْمَوْتِ فَوَجَدْتُهُ فِي تَقْدِيمِ الْمَالِ لِوَجْهِ اللَّهِ:
موت سے محبت کو تلاش کیا تو اسے اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے مال خرچ کرنے میں پایا ۔
6 : وَ طَلَبْتُ حَلَاوَةَ الْعِبَادَةِ فَوَجَدْتُهَا فِي تَرْكِ الْمَعْصِيَةِ :
عبادت میں مٹھاس کو تلاش کیا تو اسے ترک گناہ میں پایا ۔
7 : وَ طَلَبْتُ رِقَّةَ الْقَلْبِ فَوَجَدْتُهَا فِي الْجُوعِ وَ الْعَطَشِ:
رقت قلب کو تلاش کیا تو اسے بھوک اور پیاس میں پایا .
8 : وَ طَلَبْتُ نُورَ الْقَلْبِ فَوَجَدْتُهُ فِي التَّفَكُّرِ وَ الْبُكَاءِ:
نورانیت قلب کو تلاش کیا تو اسے تفکر اور گریہ میں پایا ۔
9 : وَ طَلَبْتُ الْجَوَازَ عَلَى الصِّرَاطِ فَوَجَدْتُهُ فِي الصَّدَقَةِ:
پل صراط سے عبور کو تلاش کیا تو اسے صدقے میں پایا ۔
10 : وَ طَلَبْتُ نُورَ الْوَجْهِ فَوَجَدْتُهُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ:
چہرے کی نورانیت کو تلاش کیا تو اسے نماز شب میں پایا ۔
11 : وَ طَلَبْتُ فَضْلَ الْجِهَادِ فَوَجَدْتُهُ فِي الْكَسْبِ لِلْعِيَالِ ۔
جہاد کی فضیلت کو تلاش کیا تو اسے اہل وعیال کے لئے کسب میں پایا ۔
12 : وَ طَلَبْتُ حُبَّ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ فَوَجَدْتُهُ فِي بُغْضِ أَهْلِ الْمَعَاصِي:
اللہ تعالی کی محبت کو تلاش کیا تو اسے اہل معصیت سے بغض میں پایا ۔
13 : وَ طَلَبْتُ الرِّئَاسَةَ فَوَجَدْتُهَا فِي النَّصِيحَةِ لِعِبَادِ اللَّهِ:
صدارت اور ریاست کو تلاش کیا تو اسے اللہ کے بندوں کو نصیحت کرنے میں پایا .
14 : وَ طَلَبْتُ فَرَاغَ الْقَلْبِ فَوَجَدْتُهُ فِي قِلَّةِ الْمَالِ :
فراغت قلب کو تلاش کیا تو اسے قلت مال میں پایا.
15 : وَ طَلَبْتُ عَزَائِمَ الْأُمُورِ فَوَجَدْتُهَا فِي الصَّبْرِ :
امور میں عزم کو تلاش کیا تو اسے صبر میں پایا ۔
16 : وَ طَلَبْتُ الشَّرَفَ فَوَجَدْتُهُ فِي الْعِلْمِ:
شرف اور عزت کو تلاش کیا تو اسے علم میں پایا ۔
17 : وَ طَلَبْتُ الْعِبَادَةَ فَوَجَدْتُهَا فِي الْوَرَعِ:
عبادت کو تلاش کیا تو اسے پرہیز گاری میں پایا.
18 : وَ طَلَبْتُ الرَّاحَةَ فَوَجَدْتُهَا فِي الزُّهْدِ:
راحت کو تلاش کیا تو اسے زہد میں پایا ۔
19 : وَ طَلَبْتُ الرِّفْعَةَ فَوَجَدْتُهَا فِي التَّوَاضُعِ:
بلندی اور مرتبہ کو تلاش کیا تو اسے تواضح میں پایا .
20 : وَ طَلَبْتُ الْعِزَّ فَوَجَدْتُهُ فِي الصِّدْقِ:
عزت کو تلاش کیا تو اسے صداقت میں پایا ۔
21 : وَ طَلَبْتُ الذِّلَّةَ فَوَجَدْتُهَا فِي الصَّوْمِ:
خاکساری کو تلاش کیا تو اسے روزے میں پایا ۔
22 : وَ طَلَبْتُ الْغِنَى فَوَجَدْتُهُ فِي الْقَنَاعَةِ:
غنی اور بے نیازی کو تلاش کیا تو اسے قناعت میں پایا.
23 : وَ طَلَبْتُ الْأُنْسَ فَوَجَدْتُهُ فِي قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ:
اُنس کو تلاش کیا تو اسے تلاوت قرآن میں پایا ۔
24 : وَ طَلَبْتُ صُحْبَةَ النَّاسِ فَوَجَدْتُهَا فِي حُسْنِ الْخُلُقِ:
لوگوں کی ہمراہی کو تلاش کیا تو اسے حسن خلق میں اس کو پایا ۔
25 : وَ طَلَبْتُ رِضَى اللَّهِ فَوَجَدْتُهُ فِي بِرِّ الْوَالِدَيْن:
اور اللہ کی رضا کو تلاش کیا تو اسے میں نے والدین کے ساتھ نیکی میں پایا ۔
منبع: مستدرك الوسائل، ج 12، ص 173 - 174، ح 13810