طبرانی، اہل سنت کے علماء میں سے ہیں جنہوں نے اس بارے میں یوں نقل کیا:
حدثنا عَلِيُّ بن عبد الْعَزِيزِ ثنا إِسْحَاقُ بن إبراهيم الْمَرْوَزِيُّ ثنا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ قال خرئ رَجُلٌ من بني أَسَدٍ على قَبْرِ حُسَيْنِ بن عَلِيٍّ رضي اللَّهُ عنه قال فَأَصَابَ أَهْلَ ذلك الْبَيْتِ خَبْلٌ وجُنُونٌ وَجُذَامٌ وَمَرَضٌ وفَقْرٌ.
بنی اسد میں سے ایک شخص نے امام حسین سلام اللہ کی قبر پر لیٹرین کی۔ اس شخص کے اہل خانہ دیوانگی، جنون، جذام، اور فقر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
المعجم الکبیر، ج 3 ص 128 با سند معتبر
ھیثمی نے مجمع الزوائد میں بھی اس حدیث کے ضمن میں نقل کرتے ہوئے لکھا:
رواه الطبراني ورجاله رجال الصحيح
طبرانی نے اس روایت کو نقل کیا اور اس کے راوی صحیح بخاری کے راوی ہیں۔
مجمع الزوائد، ج 9 ص 197